ہومانٹرنیشنلشہید آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،...

شہید آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس

تہران (لارڈ میڈیا) ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق، وزارت نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد اور ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مسلط کردہ جارحیت کا بھی حساب لیا جائے گا۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے امریکہ اور اسرائیل پر عصر حاضر کی تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردانہ کارروائی کا الزام عائد کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں