ہومانٹرنیشنلمعاہدے کی خلاف ورزی پر ایران فیصلہ کن جواب دے گا، قائم...

معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران فیصلہ کن جواب دے گا، قائم مقام وزیر دفاع

تہران (لارڈ میڈیا) ایران کے قائم مقام وزیر دفاع میجر مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ایران ضروری اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ تہران نے خطے کے ممالک کی درخواست پر جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا حالانکہ اسے واشنگٹن پر اعتماد نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے علاقائی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ بندی قبول کی، تاہم معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں