ہومپاکستاناسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن کے لیے اہم، اردوان اور شہباز...

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن کے لیے اہم، اردوان اور شہباز شریف کا اتفاق

استنبول (لارڈ میڈیا): استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو عالمی امن کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ اس معاہدے کو نقصان پہنچانے کی اسرائیلی جارحیت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترک صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

صدر اردوان نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت عالمی امن کے لیے نہایت اہم ہے اور ترکیہ اس مفاہمتی عمل کو نقصان پہنچانے کی اسرائیلی کوششوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی مذمت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی دوستی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دو دل، ایک جان ہیں۔

ترک صدر نے بتایا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف پر بھی اتفاق کیا ہے، جب کہ اقتصادی زونز کے حوالے سے قریبی رابطے میں رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے توانائی، کان کنی، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں