ریاض (لارڈ میڈیا) سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد نے یمن کے حوثی باغیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ اتحاد کا کہنا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں غیر معمولی طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب پر یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ اگر خلاف ورزیاں جاری رہیں تو سعودی ہوائی اڈوں اور خشکی و سمندر میں واقع اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ سعودی اتحاد نے اس کے جواب میں حوثیوں کو سختی سے خبردار کیا ہے۔
سعودی اتحاد کا یمنی حوثیوں کو انتباہ، حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے