نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی عدم شمولیت کو بھارت کی دوغلی پالیسی کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں بھارت کی جانب سے بہار کے گورنر اور وزیر مملکت برائے خارجہ کو بھیجا گیا ہے، جس پر ملک کے اندر بھی مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مودی اسرائیل اور امریکہ کو ناراض نہیں کرنا چاہتے، اس لیے ایران نہیں جا رہے۔ بی جے پی کے حامی جے ڈی بخشی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو خود جانا چاہیے تھا۔
ماہرین کے مطابق مودی کا یہ اقدام ایران کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی کو واضح کرتا ہے، جبکہ پاکستانی وفد میں اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں۔


