جنیوا (لارڈ میڈیا): اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کرنے والے مضبوط ایل نینو سسٹم کے زور پکڑنے کی توقع ہے۔ ایجنسی کے مطابق، ایل نینو کے اثرات 2027 تک دنیا کے مختلف خطوں میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
یورپ میں گزشتہ دو ہیٹ ویوز کے دوران شدید گرمی کے باعث فرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں تین ہزار 700 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ فرانس میں دو ہزار 25 افراد، بیلجیئم میں ایک ہزار 200 اور نیدرلینڈز میں 480 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ حکام نے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اس کے علاوہ، اسپین میں بھی شدید گرم موسم کے باعث سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔


