میامی (لارڈ میڈیا): فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ میں میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
میچ کے دوران کیپ ورڈی نے دو مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود میچ برابر کیا۔ مقررہ وقت میں میچ 1-1 گول سے برابر رہا، جبکہ اضافی وقت میں ارجنٹینا نے 2 اور کیپ ورڈی نے ایک گول اسکور کیا۔
ارجنٹینا اب پری کوارٹر فائنل میں مصر کے خلاف 7 جولائی کو مدمقابل ہوگا، جہاں دُنیائے فٹ بال کے دو اسٹار کھلاڑی میسی اور محمد صلاح آمنے سامنے ہوں گے۔


