ہومتازہ ترینغیر ملکی خواتین سے زیادتی کیس، فیصل واوڈا کا اسحاق ڈار کے...

غیر ملکی خواتین سے زیادتی کیس، فیصل واوڈا کا اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سینیٹر فیصل واوڈا نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر ملک کو فیملی کارپوریشن کی طرح چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ فیصل واوڈا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اسحاق ڈار کے مبینہ قریبی رشتے دار پر غیر ملکی خواتین کے ساتھ زیادتی، تشدد اور بھتہ خوری کے الزامات ہیں، جس کی بنیاد پر غیر ملکی سفارتخانے کی مداخلت سے گرفتاری عمل میں آئی۔

فیصل واوڈا نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اس واقعے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور کیس کو صرف بھتہ خوری تک محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں 164 کا بیان جو سامنے آنا چاہیے تھا وہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام پر ایلیٹ کلاس نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے اور کچھ جمہوری جنازے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ان جمہوری جنازوں کی اولاد کے ہاتھوں میں پاکستانیوں کی قسمتوں کے فیصلے ہیں۔

فیصل واوڈا نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا اس کے لیڈر کی جانب سے مذمتی بیان سامنے نہیں آیا اور خواتین کے حقوق کے نام نہاد چیمپینز بھی خاموش ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں