ہومانٹرنیشنلفرانس میں شدید گرمی، ایک ہفتے میں 2000 سے زائد اموات

فرانس میں شدید گرمی، ایک ہفتے میں 2000 سے زائد اموات

پیرس (لارڈ میڈیا): فرانس کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر سے ایک ہفتے میں 2000 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد کی شرح زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے فرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں گرمی سے کم از کم 3700 اموات ہوئیں جبکہ بیلجیئم میں 1200 اور نیدرلینڈز میں 480 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2026 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران پانچ ماہ ایسے رہے جن کا اوسط درجہ حرارت معمول سے کم از کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام نے اسپین، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں آئندہ ہفتے ایک اور شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں