ہومتازہ ترینفیفا ورلڈکپ 2026، مصر ٹیم مینجر اور امریکی اہلکار میں تلخ کلامی

فیفا ورلڈکپ 2026، مصر ٹیم مینجر اور امریکی اہلکار میں تلخ کلامی

ڈیلاس (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل ڈیلاس میں مصر کی قومی ٹیم کے ہوٹل کے باہر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق، ایک بچے کو مصری کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر بنوانے سے روکنے پر امریکی سیکیورٹی اہلکار اور ٹیم حکام میں تلخ کلامی ہوئی۔

سیکیورٹی اہلکار نے مصر کے ٹیم مینجر ابراہیم حسن کو پیچھے ہٹنے کو کہا، جس پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن نے بھی مداخلت کی۔

ابراہیم حسن کو ساتھی اہلکاروں اور کھلاڑی ٹریزیگیہ نے پرسکون کرنے کی کوشش کی جبکہ سیکیورٹی اہلکار نے ہتھکڑیاں نکال لیں، تاہم معاملہ مزید بگڑنے سے پہلے ہی قابو میں آ گیا۔

فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔ امریکا میں سیکیورٹی اہلکاروں اور امیگریشن حکام کے مہمان ٹیموں کے ساتھ نامناسب رویے کے بےشمار واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں