ہومپاکستانجسم میں پانی کی کمی، آسان ٹیسٹ سے چند سیکنڈ میں پتہ...

جسم میں پانی کی کمی، آسان ٹیسٹ سے چند سیکنڈ میں پتہ لگائیں

شہر (لارڈ میڈیا): پانی ہماری صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، خاص طور پر گرم موسم میں جسم میں اس کی کمی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کی وجہ سے پیاس کا احساس ہوتا ہے، جو جسم کی پانی کی ضرورت کا اشارہ ہے۔ ڈی ہائیڈریشن کی علامات میں پیشاب کی گہری رنگت، کم پیشاب آنا، منہ خشک ہونا، جلد خشک ہونا، تھکاوٹ، سر چکرانا اور سر درد شامل ہیں۔

جب جسم میں پانی کی کمی ہو اور پیاس محسوس نہ ہو، تو جلد کے ذریعے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایک آسان ٹیسٹ کے ذریعے چند سیکنڈ میں معلوم کیا جا سکتا ہے کہ جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہے یا نہیں۔

اس ٹیسٹ کے لیے ہاتھ کی پشت کی جلد کو چٹکی میں چند سیکنڈ تک دبا کر چھوڑ دیں، اگر جلد فوری طور پر اصل شکل میں واپس آ جائے تو جسم میں پانی کی مناسب مقدار موجود ہے۔ اگر جلد کو معمول کی شکل میں واپس آنے میں وقت لگے تو پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔

ایمرجنسی میڈیکل جرنل کی 2007 کی تحقیق کے مطابق جلد کی ساخت اور لچک پر پانی کی کمی کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ البتہ بڑھاپے میں جلد کی لچک قدرتی طور پر گھٹ جاتی ہے، جس کی وجہ سے جلد کو معمول کی شکل میں واپس آنے میں 20 سیکنڈ لگ سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں