ہومانٹرنیشنلوینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، ریاست لاگویرا میں تمام سرکاری اہلکار ہلاک

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، ریاست لاگویرا میں تمام سرکاری اہلکار ہلاک

وینزویلا (لارڈ میڈیا): وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2600 تک پہنچ گئی ہے۔ عبوری صدر روڈریگز نے بتایا کہ ریاست لاگویرا میں تقریباً تمام سرکاری اہلکار زلزلے میں ہلاک ہو چکے ہیں اور 189 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

روڈریگز نے کہا کہ ریاست میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور امدادی کارروائیاں نہیں روکی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر کا تعمیر نو فنڈ قائم کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کی جا سکے۔

صدر روڈریگز کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے مالی امداد اور قرض کی پیشکش کی ہے، جس کا مقصد زلزلے سے متاثرہ گھروں کی تعمیر نو ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 11 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ 43 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق متاثرین کی تعداد 68 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں