ہومانٹرنیشنلغزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی گول کیپر شہید

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی گول کیپر شہید

غزہ (لارڈ میڈیا): فلسطین کے مقامی فٹ بالر اور معروف گول کیپر سلیم الاشقر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق سلیم الاشقر کو غزہ کے علاقے خان یونس کے شمال مشرق میں واقع قصبے القرارہ میں سینے میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 1000 سے زائد فلسطینی کھلاڑی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 560 فٹبال سے وابستہ تھے۔ سلیم الاشقر خدمات خان یونس اسپورٹس کلب کے ساتھ بطور گول کیپر وابستہ تھے اور انہوں نے الأقصیٰ اور المصدّر کلبوں کی بھی نمائندگی کی تھی۔

سلیم الاشقر کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ ان کی شہادت پر اہل خانہ، ساتھیوں اور فلسطینی اسپورٹس برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ چلی کے فٹبال کلب ‘ڈیپورٹیوو فلسطینو’ نے بھی ان کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

فٹبال کے عالمی مقابلوں کے دوران بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز میں مختلف ممالک کے شائقین فلسطینیوں کے حق میں نعرے اور مظاہرے کرتے نظر آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسپورٹس انفراسٹرکچر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور کئی معروف اسپورٹس مین اسرائیلی فوج کا نشانہ بن چکے ہیں، جس سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں