ہومپاکستانہینلے انڈیکس میں سنگاپور پہلے نمبر پر، پاکستانی پاسپورٹ 100ویں نمبر پر

ہینلے انڈیکس میں سنگاپور پہلے نمبر پر، پاکستانی پاسپورٹ 100ویں نمبر پر

لندن (لارڈ میڈیا): ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی سے دسمبر 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ سنگاپور نے ایک بار پھر طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے، جہاں کے شہری 192 ممالک میں بغیر ویزا یا آسان ویزا کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔

فہرست میں متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ ان ممالک کے شہریوں کو 188 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔

سویڈن تیسرے نمبر پر رہا، جہاں کے شہری 187 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین شامل ہیں۔

پانچویں نمبر پر یونان، آسٹریا، مالٹا، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں، جہاں کے شہری 185 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔

امریکی پاسپورٹ اس بار دسویں نمبر پر رہا، جبکہ ماضی میں یہ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں شامل تھا۔

پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے، جو 100 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستانی شہری صرف 30 ممالک میں ویزا فری یا آسان ویزا سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ افغانستان دنیا کا سب سے کمزور پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں