ہومپاکستانپی ٹی آئی کا آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ پر غور

پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ پر غور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت آئندہ چند روز میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کی اکثریت آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں ہے جبکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی قیادت بھی انتخابات کے بائیکاٹ کی حامی ہے۔

پی ٹی آئی کے اکثریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے مواقع نہیں مل رہے ہیں اور گلگت بلتستان انتخابات کی طرح آزاد کشمیر میں بھی انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چند رہنما انتخابات میں حصہ لینے کے حامی ہیں تاہم انتخابات کا حتمی فیصلہ پی ٹی آئی قیادت کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں