ہومپاکستانلاہور میں سی بی ڈی پنجاب کے فائیو اسٹار ہوٹل منصوبے میں...

لاہور میں سی بی ڈی پنجاب کے فائیو اسٹار ہوٹل منصوبے میں اہم پیش رفت

لاہور (لارڈ میڈیا): سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) پنجاب کے فائیو اسٹار ہوٹل منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عالمی معیار کی مہمان نوازی کے لیے منصوبے کے ڈویلپر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سی بی ڈی پنجاب کے مطابق، منصوبے کے تحت لاہور میں عالمی شہرت یافتہ ہوٹل چین کی آمد کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، جس سے شہر میں بین الاقوامی معیار کی کاروباری اور سیاحتی سہولیات میسر آئیں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فائیو اسٹار ہوٹل منصوبے کے ڈویلپر کے انتخاب کے لیے معروف کمپنیوں چکور وینچرز اور زیڈ کے بی نے اپنی تجاویز جمع کرا دی ہیں۔

ان تجاویز کا تکنیکی اور مالیاتی جائزہ مکمل ہونے کے بعد کامیاب کمپنی کو لیٹر آف ایوارڈ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد منصوبے پر باقاعدہ عملی کام کا آغاز ہوگا۔ سی بی ڈی پنجاب کے مطابق یہ منصوبہ لاہور کو عالمی کاروباری اور سیاحتی نقشے پر مزید نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری، سیاحت اور مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ فائیو اسٹار ہوٹل منصوبے کی افتتاحی تقریب جلد منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ ادارہ لاہور کو جدید ترین کاروباری، سرمایہ کاری اور مہمان نوازی کا عالمی معیار کا مرکز بنانے کے وژن پر تیزی سے عمل پیرا ہے، اور فائیو اسٹار ہوٹل منصوبہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں