ہومتازہ ترینفیفا ورلڈ کپ:امریکہ 0-2 سے بوسنیا کو شکست دے کر اگلے...

فیفا ورلڈ کپ:امریکہ 0-2 سے بوسنیا کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گیا

سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکہ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 0-2 سے شکست دے کر آخری 16 مرحلے میں جگہ بنا لی۔ سانتا کلارا میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے ابتدا سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور بوسنیا کو دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔

امریکی کوچ موریسیو پوچیٹینو کی ٹیم نے پورے میچ میں کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور متعدد مواقع پیدا کیے۔ امریکہ کو پہلی کامیابی 24 سالہ اسٹرائیکر فولارین بالوگن نے دلائی، جنہوں نے مالک ٹل مین کے ڈیفلیکٹ ہونے والے پاس کو گول میں تبدیل کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

تاہم، بالوگن کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ دوسرے ہاف میں طارق محمدیرووچ کے ساتھ ٹکراؤ کے دوران خطرناک فاؤل پر ریفری نے وی اے آر جائزے کے بعد انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد امریکہ نے بقیہ میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔

ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود امریکی ٹیم نے دباؤ برقرار رکھا اور میچ کے آخری لمحات میں مالک ٹل مین نے شاندار فری کک پر گول کر کے برتری دگنی کر دی، جس کے بعد بوسنیا کی واپسی کی تمام امیدیں ختم ہو گئیں۔

اس کامیابی کے ساتھ امریکہ نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں 6 جولائی کو سیئٹل میں اس کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا۔ فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں