نوشہرہ (لارڈ میڈیا): اکوڑہ خٹک میں سابق افغان مہاجر کیمپ سے 7 کلو وزنی خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔ ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک عدنان اعظم نے کہا ہے کہ کیمپ کے علاقے ‘شنہ ونہ’ میں ایک مشکوک بوری ملی جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
ڈی ایس پی عدنان اعظم کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا اور مشکوک بوری سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے جیکٹ کو محفوظ طریقے سے قبضے میں لے لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ داروں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔


