ہومتازہ ترینچین نے سمندر اور دریا کو ملانے والے کاربن سے پاک جہازرانی...

چین نے سمندر اور دریا کو ملانے والے کاربن سے پاک جہازرانی روٹ کا آغاز کر دیا

ہانگ ژو (شِنہوا) چین میں سمندر اور دریا کو ملانے والا پہلا زیرو کاربن جہازرانی روٹ باضابطہ طور پر فعال ہو گیا، جب 10 ہزار ٹن گنجائش رکھنے والا خالص برقی کنٹینر بردار جہاز جیاشنگ بندرگاہ سے ننگبو-ژوشان بندرگاہ کے لئے روانہ ہوا۔ یہ دونوں بندرگاہیں چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں واقع ہیں۔

یہ جہاز ننگبو اوشن شپنگ کمپنی لمیٹڈ کے زیر انتظام چلایا جا رہا ہے۔ اس کی لمبائی 127.8 میٹر اور چوڑائی 21.6 میٹر ہے اور اس میں 742 بیس فٹ کے مساوی کنٹینرز (ٹی ای یو) لے جانے کی گنجائش موجود ہے۔ جہاز کو 10 کنٹینرائزڈ بیٹریوں سے توانائی فراہم کی جاتی ہے جن کی توانائی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت تقریباً 20 ہزار کلو واٹ آور ہے۔ توقع ہے کہ یہ جہاز سالانہ تقریباً 800 ٹن ایندھن کی بچت کرے گا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 2 ہزار ٹن سے زائد کمی لائے گا۔

جیاشنگ بندرگاہ ژےجیانگ کے اندرون ملک آبی راستوں کو ساحلی شپنگ نیٹ ورک سے ملانے والا ایک اہم مرکز ہے جبکہ ننگبو-ژوشان بندرگاہ مال برداری کے حجم کے لحاظ سے دنیا کی مصروف ترین بندرگاہ ہے۔

جیاشنگ میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس نئے شپنگ روٹ پر ایندھن کا استعمال اور دھوئیں کا اخراج مکمل طور پر صفر ہے جس سے ہر منتقل کئے جانے والے فی ٹی ای یو پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 60 کلوگرام کی کمی آئے گی۔ یہ روٹ دریائے یانگسی طاس کے برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے کم کاربن نقل و حمل کا ایک ماحول دوست متبادل فراہم کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں