بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ-شنگھائی تیز رفتار ریلوے نے گزشتہ 15 برسوں کے دوران 22 لاکھ 20 ہزار سے زائد ٹرینیں چلائیں اور 2.3 ارب سے زیادہ محفوظ سفری دورے نمٹائے۔
چائنہ ریلوے بیجنگ گروپ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ اور اقتصادی مرکز شنگھائی کو ملانے والی ایک ہزار 318 کلومیٹر طویل اس ریلوے لائن نے منگل کو اپنی 15 ویں سالگرہ منائی۔
مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سنبھالنے میں تکنیکی جدت اور آپریشنل نظام میں مسلسل بہتری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان یک طرفہ سفر کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 18 منٹ رہ گیا ہے۔
اس وقت چین میں تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی 50 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر چکی ہے۔


