تھائی لینڈ (لارڈ میڈیا): تھائی لینڈ میں انکلوژر سے 100 کے قریب بندر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ لوپبوری میونسیپیلیٹی اینیمل نرسری میں منگل کی صبح پیش آیا جہاں عملے نے ایک ہزار سے زائد دیگر بندروں کو انکلوژر سے باہر جانے سے روک لیا۔
شہر کے میئر چمروئن سلاچیپ نے مقامی پولیس اور دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فرار ہونے والے بندروں کو جلد از جلد پکڑا جائے تاکہ شہری آبادی یا املاک کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔
لوپبوری شہر اپنے سالانہ ’منکی بوفے فیسٹیول کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ 2024 میں ڈیپارٹمنٹ آف نیشنل پارکس، وائلڈ لائف اینڈ پلانٹ کنزرویشن نے تقریباً 2500 بندروں کو پکڑ کر بڑے انکلوژر میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ اقدام اس وقت کیا گیا تھا جب خوراک کی تلاش میں بندروں کے جارحانہ رویے اور شہریوں کے ساتھ پیش آنے والے متعدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔


