ہوماہم ترینمنوڑا کے سمندر میں نہاتے ہوۓ دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق

منوڑا کے سمندر میں نہاتے ہوۓ دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق

کراچی (لارڈ میڈیا): منوڑا روڈ سینڈزپٹ ہٹ نمبر 15 کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں سمندر سے نکال کر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیں۔

ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ سیف قریشی ولد انور قریشی اور 27 سالہ زبیر گل ولد محمود گل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں نوجوان دوست تھے اور پاک کالونی حسرت موہانی کالونی کے رہائشی تھے۔

ماڑی پور تھانے کے ڈیوٹی افسر ذوالقرنین نے بتایا کہ پاک کالونی کے رہائشی چار دوست پکنک کے لیے سینڈزپٹ گئے تھے۔ ان میں سے دو دوست سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے جبکہ دو دوست خود کو بچانے میں کامیاب رہے۔

پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کر دیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں