ہومانٹرنیشنلبغداد میں کرپٹ سیاست دانوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے

بغداد میں کرپٹ سیاست دانوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے

بغداد (لارڈ میڈیا): عراق کے دارالحکومت بغداد میں اتوار کی صبح گرین زون میں فوج اور انسدادِ دہشت گردی فورس نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے، جس کے دوران متعدد سیاست دانوں کو مالی بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم حکام نے ابھی تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔

بغداد کے انتہائی محفوظ گرین زون میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ایک سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ کارروائی کا ہدف وہ سیاست دان تھے جن کے خلاف مالی بدعنوانی کے مقدمات میں عدالتی احکامات جاری کیے گئے تھے۔

مقامی ٹیلیگرام چینلز کے مطابق ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینکوں اور بھاری فوجی گاڑیوں کے ہمراہ سیکیورٹی اہلکار گرین زون میں موجود تھے۔ بعض ویڈیوز میں فورسز کو رہائشی کمپاؤنڈز اور گھروں کے اندر کارروائیاں کرتے بھی دکھایا گیا۔

ایک سیکیورٹی عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ کارروائی عدالتی احکامات کی روشنی میں مالی بدعنوانی کے الزامات پر کی گئی۔ انسدادِ دہشت گردی فورس اور عراقی فوج نے مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا۔

عراق کے نئے وزیراعظم علی الزیدی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد بدعنوانی اور انتظامی بدحالی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا، اور حالیہ کارروائی کو اسی مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں