ہومانٹرنیشنلشیخ حسینہ کا رواں سال بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

شیخ حسینہ کا رواں سال بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

ڈھاکہ (لارڈ میڈیا): بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال جلاوطنی ختم کرتے ہوئے ہر رکاوٹ عبور کر کے وطن واپس آئیں گی۔ انہوں نے اپنے خلاف مقدمات اور سزائے موت کے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے اور کہا کہ عوامی لیگ کو ختم کرنا ممکن نہیں، کیونکہ یہ جماعت عوام کی طاقت ہے۔

شیخ حسینہ نے وضاحت کی کہ ان کی وطن واپسی ذاتی خواہش نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی بحالی سے جڑی ہوئی ہے۔ وہ بنگلہ دیش کے عوام کی خدمت اور شیخ مجیب الرحمٰن کے سنہری بنگلہ کے خواب کی تکمیل کے لیے سیاست کرتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے خلاف سزائے موت کے فیصلے کو غیر آئینی اور سیاسی انتقام پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عدلیہ کو عوامی لیگ کو قیادت سے محروم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ موت سے نہیں ڈرتیں اور ماضی میں اپنے خاندان کے افراد کو کھونے کے باوجود عوام کے ساتھ کھڑی رہیں۔ وہ اپنے دور حکومت میں ملک کی ترقی کے لیے کام کرتی رہیں اور پوری یقین دہانی کرائی کہ وہ رواں سال وطن واپس آئیں گی۔

عوامی لیگ کی سیاسی قوت پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ یہ جماعت بنگال کی عوام، تاریخ اور بنگالی قوم کی شناخت سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی لیگ نے مشکلات کا سامنا کیا، مگر عوام کی طاقت کے ذریعے ہمیشہ مضبوط ہو کر ابھری۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں