ہومانٹرنیشنلبحرین کا ایرانی حملوں پر سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ

بحرین کا ایرانی حملوں پر سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ

منامہ (لارڈ میڈیا): بحرین نے ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بحرین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جانب سے مملکت کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے خلاف مسلسل کارروائیوں کا حصہ ہیں۔

بیان میں سلامتی کونسل سے 2026 کی قرارداد 2817 پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مبینہ جارحیت روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بحرین کا کہنا ہے کہ ایران عالمی برادری کے مطالبات کو نظرانداز کر رہا ہے، جس کے باعث بین الاقوامی ردعمل ضروری ہو چکا ہے۔

بحرینی حکومت نے خطے میں امن کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث ایران اور خلیجی ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھ رہا ہے، جبکہ مختلف ممالک سفارتی کوششوں کے ذریعے صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں