ہوماہم ترینشفیع جان کی وفاقی حکومت پر پیٹرول کی قیمتوں پر تنقید

شفیع جان کی وفاقی حکومت پر پیٹرول کی قیمتوں پر تنقید

پشاور (لارڈ میڈیا): صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شفیع جان نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 17 نشستوں والی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری لیوی ٹیکس کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت کو عوام کی مشکلات اور معاشی پریشانیوں کا احساس نہیں ہے۔ مہنگے پیٹرول و ڈیزل اور مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے اور موجودہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹا کر بحرانوں کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔

شفیع جان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں