کینیڈا (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ ایچ کے میچ میں اسپین نے یوروگوئے کو 0-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اسپین کی جانب سے واحد گول مارکوس لورنتے نے 42 ویں منٹ میں کیا۔ گروپ ایچ کے دوسرے میچ میں سعودی عرب اور کیپ وردے کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔
گروپ ایچ سے اسپین 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ کیپ وردے 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگئے۔ یوروگوئے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور سعودی عرب 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر رہے۔


