ہومUncategorizedپاکستانی بندرگاہوں میں پھنسے ایرانی کنٹینرز کی واپسی

پاکستانی بندرگاہوں میں پھنسے ایرانی کنٹینرز کی واپسی

کراچی (لارڈ میڈیا): ایران پر مسلط امریکی جنگ کے دوران مختلف ممالک سے ایرانی بندرگاہوں کو جانے والے کنٹینرز کی غیرمعمولی تعداد پاکستان کی مختلف بندرگاہوں میں پھنس گئی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی بندرگاہوں میں پھنسے ان کنٹینرز کی تعداد 13 ہزار سے 18 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور ایران ان کی جلد واپسی کا خواہاں ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق، ان کنٹینرز میں لازمی ضرورت کی چیزیں، صنعتوں میں استعمال ہونے والی مشینری کے پرزہ جات اور دیگر اشیا شامل ہیں، جو چین سمیت مختلف ممالک سے ایران جا رہی تھیں۔ ان میں آٹوموٹیو پرزہ جات، گھریلو استعمال کی مشینری، زراعت و آبپاشی کا سامان، زرعی کیڑے مار ادویات، موبائل فونز کی مرمت کا سامان، ہیوی ٹرکوں کے ٹائر، لیپ ٹاپس، کمپیوٹرز، غذائی اجناس، طبی اور سرجیکل سامان شامل ہیں۔

ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ زیادہ تر کنٹینرز کراچی پورٹ پر موجود ہیں اور کوشش ہے کہ انہیں سمندر کے ذریعے جلد از جلد منتقل کیا جائے۔ بعض اطلاعات کے مطابق کنٹینرز کو پہلے گوادر منتقل کرنے کی تجویز ہے، لیکن ایرانی اہلکار نے کہا کہ منطقی طور پر کراچی سے چاہ بہار براہ راست منتقلی زیادہ موزوں ہوگی۔

ایرانی حکام کو امید ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی کا عملی اشارہ ہوگا کہ پاکستانی حکام کی مدد سے ان کنٹینرز کو جلد از جلد ایرانی بندرگاہوں کو روانہ کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں