ہومUncategorizedکیا آپ جانتے ہیں کہ مکھن کی رنگت پیلی کیوں ہوتی ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ مکھن کی رنگت پیلی کیوں ہوتی ہے؟

کراچی (لارڈ میڈیا): مکھن کی پیلی رنگت کی وجہ گائے کی غذا میں موجود کیروٹینز ہیں جو گھاس یا چارے کے ذریعے گائے کے جسم میں شامل ہوتے ہیں۔ دودھ کے مقابلے میں مکھن میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہونے کی بنا پر کیروٹینز کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے، جو مکھن کی رنگت تبدیل کرنے کا سبب بنتی ہے۔ دودھ میں چکنائی کی مقدار صرف 3 فیصد ہوتی ہے جبکہ مکھن میں یہ 80 سے 85 فیصد تک ہوتی ہے، جس سے کیروٹینز کی سطح دودھ کے مقابلے میں 28 گنا زیادہ ہو جاتی ہے اور مکھن کی پیلی رنگت کی وضاحت کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں