واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز کو کسی ایک ملک کی ملکیت کے طور پر قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پائیدار امن کا خواہاں ہے جو اس کے اتحادیوں کی سکیورٹی اور خوشحالی کو نقصان نہ پہنچائے۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گا جو اس کے اتحادیوں کے مفادات کے خلاف ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کے ساتھ معاہدے میں اتحادیوں کے مفادات کا خیال رکھا جائے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ امریکی تکنیکی ٹیمیں 30 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ایران کے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق بات چیت دوبارہ شروع کریں گی۔
مارکو روبیو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ ایران کے ساتھ معاہدے کو کامیاب بنانا چاہتا ہے لیکن وہ آبنائے ہرمز کی کسی ایک ملک کی ملکیت کو قبول نہیں کرے گا۔


