ہومUncategorizedنوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے خطرے کی اہم وجہ دریافت

نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے خطرے کی اہم وجہ دریافت

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): دنیا بھر میں نوجوانوں میں کینسر کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر آنتوں کے کینسر کا خطرہ نمایاں ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق 1980 اور 1990 کی دہائی کے دوران پیدا ہونے والے افراد کی حیاتیاتی عمر تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو کینسر کیسز کے اضافے کی اہم وجہ بتائی جا رہی ہے۔

تحقیق میں واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین نے 1965 سے 1969 اور 1990 سے 1999 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کی حیاتیاتی عمر کا موازنہ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے افراد کی حیاتیاتی عمر زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مردوں کی حیاتیاتی عمر میں یہ فرق خواتین کی نسبت زیادہ نمایاں تھا۔

تحقیق کے مطابق حیاتیاتی اور جسمانی عمر کے درمیان فرق جتنا زیادہ ہوگا، کینسر کی مختلف اقسام کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔ خاص طور پر آنتوں کا کینسر نوجوانوں میں زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، 1990 سے 2019 کے دوران ان کیسز کی شرح میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

محققین نے بتایا کہ موٹاپا، ذیابیطس اور فالج جیسی بیماریوں کی ابتدا جلد ہونے کی وجہ سے حیاتیاتی عمر کی رفتار میں تیزی آتی ہے، جو کہ کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ مدافعتی نظام کی عمر حقیقی عمر کے مقابلے میں زیادہ ہو جائے تو کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ابھی تک جوان افراد میں کینسر کی شرح بڑھنے کا کوئی ٹھوس جواب موجود نہیں، لیکن تحقیقی رپورٹس سے کچھ اشارے ملتے ہیں کہ نوجوانوں میں کینسر کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں۔ محققین نے اردگرد کے ماحول کے اثرات کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں