ہومUncategorizedدبئی جانیوالے مسافروں کیلئے فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام

دبئی جانیوالے مسافروں کیلئے فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام

دبئی (لارڈ میڈیا): امارات ائیر لائن نے موسمِ گرما کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دبئی جانے یا دبئی میں 24 گھنٹے سے زائد قیام کرنے والے مسافروں کو مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی۔ مسافروں کو 22 جون سے 12 جولائی کے درمیان واپسی کے ٹکٹ بک کروانا ہوں گے جبکہ سفر 25 جون سے 30 ستمبر کے درمیان ہونا چاہیے۔ فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کو دبئی کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں 2 راتوں کا مفت قیام دیا جائے گا جبکہ پریمیئم اکانومی اور اکانومی کلاس کے مسافر ایک رات فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام کر سکیں گے۔ امارات ائیر لائن کے مطابق اس پیشکش کا مقصد دبئی میں سیاحت کو فروغ دینا اور مسافروں کو شہر میں زیادہ وقت گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔ مسافروں کو 600 سے زائد ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات، دکانوں اور اسپا مراکز میں خصوصی رعایت بھی حاصل ہو گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں