ہومUncategorizedفیفا ورلڈکپ 2026 میں پیراگوئے کے میگوئل المیرون ایک میچ کیلئے معطل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں پیراگوئے کے میگوئل المیرون ایک میچ کیلئے معطل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں پیراگوئے کے فٹبالر میگوئل المیرون کو ایک میچ کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ میگوئل کو ترکیہ کے خلاف 19 جون کو ہونے والے میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔ المیرون نے فیفا ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 14.1 بی کی خلاف ورزی کی تھی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم کے مطابق یہ معطلی پیراگوئے کے اگلے ورلڈکپ میچ میں نافذ ہوگی اور اس فیصلے کے خلاف کوئی اپیل نہیں کی جا سکتی۔

میگوئل المیرون کو معطلی اس وقت دی گئی جب ترکیہ کے کھلاڑی میرٹ مولدور کے ساتھ تنازع کے دوران انہوں نے اپنا منہ ہاتھ سے ڈھانپ لیا تھا۔

یہ واقعہ پیراگوئے اور ترکی کے میچ میں پیش آیا جہاں پیراگوئے نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ نئے قوانین کے تحت کھلاڑیوں کو منہ چھپانے کی اجازت نہیں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں