تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ عالمی معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات تک رسائی امریکا کے ساتھ حتمی معاہدے کے بعد ہی دی جائے گی۔ انہوں نے سربراہ آئی اے ای اے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینا اس بات سے مشروط ہے کہ دوسرا فریق تمام پابندیاں عملی طور پر ختم کرے۔
کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ فی الحال تباہ شدہ جوہری تنصیبات تک رسائی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سوئٹزرلینڈ میں آئی اے ای اے کے سربراہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
اس سے قبل سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے کہا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ ہو کر رہے گا، چاہے کل ہو، پرسوں ہو یا ایک ہفتے کے بعد ہو۔


