ہومUncategorizedپی سی بی کا کھلاڑیوں کو پاورہٹنگ تربیت کے لیے امریکا بھیجنے...

پی سی بی کا کھلاڑیوں کو پاورہٹنگ تربیت کے لیے امریکا بھیجنے کا منصوبہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بعض کھلاڑیوں کو پاورہٹنگ کی تربیت کے لیے امریکا بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کا مقصد کھلاڑیوں کو مختلف ماحول میں سیکھنے اور اپنی مہارتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ، مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ امریکا میں پاورہٹنگ کی خاص مہارت موجود ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی ان طریقوں سے روشناس ہوں۔

مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل تربیتی طریقہ کار کو تبدیل کر رہا ہے اور پاکستانی فاسٹ بولرز کی انجریز دیگر ممالک سے زیادہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علی رضا کو انٹرنیشنل کرکٹ کے مطابق فٹ بنانا چاہتے ہیں اور ان کی جسمانی فٹنس پر مزید کام کرنا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں