ہومUncategorizedبھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو پاکستان کے لئے نقصان دہ ہے۔ بلاول...

بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو پاکستان کے لئے نقصان دہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان کو نقصان پہنچا رہا ہے اور پاکستان کو اس گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کہا کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے آیا تھا، نہ کہ پکنگ کے لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے ارادے سب کے سامنے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا کہ بھارتی اور اسرائیلی سازش کا آسان ہدف بلوچستان ہے، جبکہ کلبھوشن یادیو بھی بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں اور دہشتگردوں کی حمایت کے لیے آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا مشکل میں پاؤں اور آسانی میں گلے پکڑنے کی بات پیر پگاڑا نے کی تھی۔ بلاول نے کہا کہ کشمیر میں حالات بگڑ چکے ہیں، اور وہ یہ دن کشمیر میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کی پالیسی واضح ہے، جبکہ عوام اور احتجاج کرنے والے گروپس کے مسائل بھی سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ مسائل کا سیاسی حل چاہتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی انتخابات ملتوی کرنے کی بات نہیں کی اور نہ ہی پارٹی کشمیر میں پہلے الیکشن ملتوی کروانا چاہتی تھی اور نہ آج چاہتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں