ہومUncategorizedعلیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کیلئے ایک بار پھر...

علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کیلئے ایک بار پھر محسن نقوی کا درخواست دینے کا پیغام مسترد کر دیا

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو دوبارہ درخواست دینے کا محسن نقوی کا پیغام مسترد کر دیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے پاس ہائی کورٹ کا آرڈر موجود ہے اور ہمیں نئی درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے ان کی بہن نورین خان کی ملاقات کے لیے محسن نقوی کا پیغام پہنچایا تھا۔ انہوں نے محسن نقوی کی اس تجویز کو شیطانی قرار دیا اور کہا کہ ہمارے پاس ہائی کورٹ فل بینچ کا متفقہ فیصلہ موجود ہے، جس کے سامنے جیل سپرنٹنڈنٹ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس درخواست کے بعد نورین خان سے مختصر ملاقات کرا کے عمران خان کو طویل قید تنہائی میں ڈالنے کا منصوبہ تھا۔ علیمہ خان نے کہا کہ ان کے وکلاء نے اس ساری صورتحال کو واضح کر دیا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ فل بینچ نے 18 افراد کو ہفتہ وار ملاقات کی اجازت دی ہے، جس میں 6 فیملی ممبرز، 6 وکلاء اور 6 دوست شامل ہیں۔ محسن نقوی کی نئی درخواست کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔

علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ وزراء اور میڈیا پرسنز کی طلبی پر سماعت مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 26 نومبر کے احتجاج کا پیغام 24 نومبر کو پہنچایا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں