ہومUncategorizedراولاکوٹ کے کشمیریوں کو کشمیری نہ کہنے والے کابینہ میں کیوں ہیں؟...

راولاکوٹ کے کشمیریوں کو کشمیری نہ کہنے والے کابینہ میں کیوں ہیں؟ بلاول بھٹو

راولاکوٹ (لارڈ میڈیا): چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھایا ہے کہ راولاکوٹ کے کشمیریوں کو کشمیری نہ کہنے والے کابینہ میں کیوں شامل ہیں؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیردفاع کے بیان نے کشمیر میں بھڑکتی آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کیا ہے اور وہ معافی مانگنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ ان کے بیان کی وجہ سے کشمیر میں حالات خراب ہوئے ہیں۔ مولانا حکومت کی ناکامی کی ذمہ داری لے رہے ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو اینگیج کرکے سیاسی راستہ تلاش کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے اور وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ اپنی کابینہ کے ارکان کو کنٹرول کریں، بصورت دیگر مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ پی ڈی ایم کا معاہدہ اپنی جگہ، لیکن حکومت اتحادیوں کو بے وقت بناتی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے ایم کیوایم کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ارکان کو ترامیم کا لالی پاپ دیا جا رہا ہے اور حکومت ان کے مطالبات پورے نہیں کر رہی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی نظام نہیں ہے اور 90 دن میں الیکشن کروا کر اسلام آباد کے میئر کو طاقتور اور خودمختار بنایا جائے۔ یہ بلدیاتی نظام صرف کراچی کے دوستوں کے لیے لالی پاپ ہے، اور کوئی آئینی ترمیم لانے سے قبل ملک بھر میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں