ہومUncategorizedپرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ برقرار

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ برقرار

لندن (لارڈ میڈیا): ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں انہیں انگلینڈ کے خلاف 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل 14ویں شکست ہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا وحید اشرف نے کیا۔ اس سے قبل پاکستان کو بھارت کے خلاف بھی شکست ہوئی تھی۔

مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی، جس پر شائقین اور سابق کھلاڑیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ پاکستان ٹیم 26 جون کو بھارت کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلے گی، جہاں وہ لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں