ہومUncategorizedعبدالعلیم خان اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات، گلگت بلتستان حکومت سازی...

عبدالعلیم خان اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات، گلگت بلتستان حکومت سازی سمیت مختلف امور پر گفتگو

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف بھی ملاقات میں موجود تھے، جبکہ آئی پی پی کی طرف سے وزیر مملکت عون چوہدری، منزہ حسن اور گل اصغر بگھور شریک ہوئے۔ دونوں جماعتوں نے گلگت بلتستان میں آئندہ بھی ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں ساتھ دینے پر استحکام پاکستان پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں