ہومUncategorizedآزاد کشمیر میں ترقیاتی مطالبات منظور، رانا ثناء اللہ

آزاد کشمیر میں ترقیاتی مطالبات منظور، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق تمام مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں، یہ بات رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان و کشمیریوں کے درمیان لازوال رشتہ قائم ہے۔

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ گزشتہ سال کالعدم ایکشن کمیٹی نے 38 مطالبات پیش کیے تھے، جن میں سے بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے 10 ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں کمیٹی کے ساتھ مذاکرات بھی کیے گئے تھے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں بجلی کا ریٹ ساڑھے تین روپے فی یونٹ ہے اور گندم پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ اپنی سفارشات آزاد کشمیر حکومت کو پیش کر سکے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا اور مختلف آپشنز کے باوجود جتھہ کلچر کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے کا راستہ اپنایا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں