دالیان (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ اختراع پر مبنی ترقی چین کی طویل المدتی معاشی مضبوطی اور مستحکم اقتصادی نمو کی کلید ہے۔
لی چھیانگ نے یہ بات چین کے شمال مشرقی ساحلی شہر دالیان میں نیو چیمپئنز کی 17ویں سالانہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جسے سمر ڈیووس بھی کہا جاتا ہے۔
انہوں نے چین کی مستحکم اور صحت مند اقتصادی ترقی کا سہرا ایک مستحکم ماحول اور اختراع پر مبنی ترقی کو دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی اختراعی صلاحیت کئی برسوں سے اپنی استعداد میں مسلسل اضافے اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختراع کو مختلف صنعتوں میں وسیع پیمانے پر عملی طور پر اپنایا گیا ہے جبکہ ایک مضبوط اور موثر نظام نے بھی اس کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


