ہومتازہ ترینچین میں اشیائے صرف تبادلہ پروگراموں کے ذریعے 50 کھرب یوآن کی...

چین میں اشیائے صرف تبادلہ پروگراموں کے ذریعے 50 کھرب یوآن کی فروخت

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکومت کے زیر سرپرستی چلنے والےاشیائے صرف تبادلہ پروگراموں کے ذریعےرواں سال 22 جون تک 50 کھرب یوآن (تقریباً 733.45 ارب امریکی ڈالر) کی فروخت ہوئی ہے جس کے تحت مجموعی طور پر تقریباً 63 کروڑ خریداریاں کی گئیں۔

وزارت تجارت کے ایک اہلکار یانگ مو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 50 کھرب یوآن کی مجموعی فروخت میں سے 63 فیصد حصہ گاڑیوں کی تبادلہ سکیم سے حاصل ہوا۔

یانگ نے کہا کہ آٹو موبائل تبادلہ پالیسی کے آغاز کے بعد سے گزشتہ 2سال کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد گاڑی خریداروں کو پرانی گاڑیاں نئی گاڑیوں سے تبدیل کرنے میں مدد دی گئی ہے جبکہ ہر گاڑی پر اوسط سبسڈی تقریباً 14 ہزار یوآن رہی ہے۔

مارچ 2024 میں اشیائے صرف تبادلہ پروگرام کو ریاستی کونسل کے عملی منصوبے میں شامل کیا گیا تھا۔

چینی حکام نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ 2026 کے لئے اشیائے صرف تبادلہ سبسڈی پروگرام کی تجدید کی جائے گی، جس کے تحت کھپت بڑھانے کے وسیع تر اقدامات کے حصے کے طور پر اس سال کے پروگرام کی حمایت کے لئے 62.5 ارب یوآن کے خصوصی طویل المدتی ٹریژری بانڈ فنڈز پہلے ہی مختص کئے جا چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں