اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان ہمسایوں سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کی 50 سالہ مہمان نوازی کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی احسان کو کبھی نہیں بھولتے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد کو عزت افزائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران-امریکا معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان محبت اور یگانگت بڑھ رہی ہے، جس کا اظہار ایرانی صدر کے دورے سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کو روکا جا چکا ہے اور خطے میں امن قائم ہوا ہے، جس پر پوری قوم اور امت مسلمہ وزیراعظم شہباز شریف کی ممنون ہے۔
افغانستان کو دہشتگردی کا منبع قرار دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا سمیت کئی ممالک نے پاکستان کو استعمال کیا اور چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کے مسائل حل ہوں گے۔
خواجہ آصف نے ایرانی صدر کے دورے کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان مضبوط جواب دے گا۔ انہوں نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ افغانستان کے ساتھ مل کر سازشیں کر رہا ہے اور پاکستان اپنی مغربی سرحد پر امن قائم رکھنا چاہتا ہے۔


