ہومUncategorizedخواتین سفارتکار عالمی امن میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، آصفہ...

خواتین سفارتکار عالمی امن میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، آصفہ بھٹو

کراچی (لارڈ میڈیا): خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین سفارتکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین سفارتکار عالمی امن اور تعاون میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی خواتین نے سفارت کاری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خاتونِ اول نے کہا کہ بیگم رعنا لیاقت علی خان سے بینظیر بھٹو تک روشن مثالیں موجود ہیں، اور انہوں نے نوجوان خواتین کو سفارت کاری میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی ہے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ خواتین کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی خدمات مستقبل کی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں