ہومUncategorizedپاکستان کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چوتھی شکست

پاکستان کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چوتھی شکست

لیڈز (لارڈ میڈیا): آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 113 رنز سے چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 199 رنز بنائے، جس میں ایلیسے پیری کے 71 اور جارجیا وال کے 39 رنز شامل تھے۔ پاکستان کی نشرہ سندھو، رامین شمیم اور سعدیہ اقبال نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے 199 رنز کے جواب میں 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ منیبہ علی نے 32 جبکہ فاطمہ ثنا نے 17 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز قابل ذکر کارکردگی پیش نہ کر سکیں۔

یہ پاکستان کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی شکست ہے۔ پاکستان اپنا آخری میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا جبکہ اب تک ایونٹ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں