دبئی (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں ایران کو 300 ارب ڈالر کی امداد کے سوال پر خلیجی ممالک کو تشویش لاحق ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں تاکہ انہیں معاہدے سے متعلق یقین دہانی کروا سکیں۔
خلیجی ممالک کو خدشہ ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں ایران کی فوجی طاقت میں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب ایران کے میزائل پروگرام کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
ایران اور امریکا کے معاہدے کی ابتدائی دستاویزات کے مطابق، واشنگٹن ایران کی معیشت دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے 300 ارب ڈالر کی امداد کی ذمہ داری لے گا۔
خلیجی ممالک ایران کی فوجی طاقت بڑھنے سے ڈرتے ہیں، خاص طور پر جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا طریقہ کار بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہوں۔
دوسری جانب، ایران اپنے اثاثوں کو اپنی مرضی سے استعمال کرنے کا حق چاہتا ہے۔


