لاہور (لارڈ میڈیا): معروف گلوکار طارق طافو، جو نامور طبلہ نواز استاد طافو کے صاحبزادے تھے، 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق طارق طافو کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں مقامی اسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ دوران علاج حرکت قلب بند ہونے کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔ ان کے انتقال کی خبر پر موسیقی کی دنیا میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔ مداحوں اور فنکار برادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ طارق طافو نے مشہور پنجابی گیت ‘لاہور لاہور اے’ گاکر شہرت حاصل کی تھی۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
معروف گلوکار طارق طافو 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے