ہومUncategorizedایس ای سی پی نے خواتین کے کاروبار کے لیے ڈیجیٹل فنانسنگ...

ایس ای سی پی نے خواتین کے کاروبار کے لیے ڈیجیٹل فنانسنگ شروع کردی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): خواتین کے کاروبار کے لیے ایس ای سی پی نے ‘خودمختار خاتون’ نامی نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت متعارف کروا دی ہے۔ اس پروڈکٹ کے تحت خواتین ایک سے 15 لاکھ روپے تک کا اثاثہ فنانسنگ حاصل کر سکیں گی، جو مشینری، سامان اور کاروباری اثاثوں کی خریداری کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔

اعلامیہ کے مطابق ‘خودمختار خاتون’ پروڈکٹ کو ولی فنانشل سروسز متعارف کرائے گی اور یہ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شریعہ کمپلائنٹ ہوگی۔ خواتین موبائل ایپ ‘حکیم’ کے ذریعے فنانسنگ کی درخواست دے سکیں گی۔

فنانسنگ کی رقم کو ایک سال میں مساوی ماہانہ اقساط کے ذریعے واپس کیا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کی مالی شمولیت اور کاروباری خودمختاری کو فروغ دینا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں