ہومانٹرنیشنل’’اپنی مقبولیت پر توجہ دیں‘‘ اطالوی وزیراعظم نے ٹرمپ کی تنقید مسترد...

’’اپنی مقبولیت پر توجہ دیں‘‘ اطالوی وزیراعظم نے ٹرمپ کی تنقید مسترد کردی

روم (شِنہوا) اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان کے ریمارکس کو "بے معنی اور بلااشتعال” قرار دیا اور کہا کہ اٹلی میں ان کی مقبولیت ٹرمپ کا مسئلہ نہیں ہے۔

ایک بیان میں میلونی نے کہا کہ ان کی مقبولیت کا دارومدار ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات پر نہیں بلکہ اٹلی کے قومی مفادات کے دفاع پر ہے۔ انہوں نے امریکی صدر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی مقبولیت پر توجہ دیں۔

میلونی کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا کہ فرانس میں حال ہی میں ہونے والے جی سیون سربراہ اجلاس کے دوران اٹلی کی رہنما بار بار ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی خواہاں تھیں اور یہ کہ امریکہ کے بارے میں ان کے موقف کی وجہ سے اٹلی میں ان کی مقبولیت متاثر ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی تنقید کی کہ اٹلی نے ایران سے متعلق امریکی کارروائیوں کے دوران اپنے فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اٹلی اور دیگر نیٹو اتحادیوں کے دفاع میں بڑا کردار ادا کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں